بارش کے باعث ان علاقوں میں گرمی کی شدت کم رہے گی جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں قدرے کمی کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان
20 جون 2014 (21:56)
0

رواں ہفتہ کے اختتام سے آئندہ بدھ تک ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔
بارش کے باعث ان علاقوں میں گرمی کی شدت کم رہے گی جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں قدرے کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلودہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا )مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن(، بالائی پنجاب )راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن( اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے اختتام سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر) میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔
ہفتہ اور اتوار کے روز جنوبی پنجاب )ملتان، ڈی جی خان ڈویژن( اور ڈی آئی خان ڈویژن میںکہیں کہیں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کوہاٹ، سرگودھا ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی 48، نور پور تھل اور بھکر 47، دادو اور ڈی جی خان میں 46، لاہور 44، پشاور 43 جبکہ اسلام آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔