ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان
20 جون 2014 (11:22)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔تاہم اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور کراچی تیس
پشاور انتیس
کوئٹہ سترہ
گلگت اٹھارہ
مری انیس
اور مظفر آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ