بجٹ کا مجموعی حجم باسٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔

آزاد کشمیر کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش
20 جون 2014 (18:47)
0

آزاد کشمیر کا اگلے مالی سال کا بجٹ جمعہ کو مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا گیا جس کا مجموعی حجم باسٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی شعبوں کیلئے دس ارب پچاس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جن سے عوامی فلاح و بہبود کے مختلف جاری اور نئے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کواولین ترجیح دی گئی ہے جن کے لئے خطیررقم مختص کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کا اعلان کیا۔