وفاقی وزیر نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاربلوچستان میں ماہی پروری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمندہیں۔

حکومت نئی ماہی پروری پالیسی بنا رہی ہے:بوسن
20 جولائی 2016 (22:33)
0

خوراک کے قومی تحفظ اورتحقیق کے وفاقی وزیرسکندرحیات بوسن نے کہاہے کہ وفاقی حکومت چاروں صوبوں کے مفاد کومدنظررکھتے ہوئے ماہی پروری کی نئی پالیسی بنارہی ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
سکندرحیات بوسن نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کاربلوچستان میں ماہی پروری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمندہیں۔