وفاقی وزیر نے کہاکہ جمہوری نظام کے خاتمے سے ملک میں انتشاراوربدامنی پھیلے گی۔

20 جولائی 2016 (22:22)
0

ریلوے کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ عمران خان ہرقیمت پرایک منتخب حکومت کو اقتدار سے ہٹاناچاہتے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اگرموجودہ حکومت کو گن پوائنٹ پرختم کیاگیا تومستقبل میں کوئی حکومت کام نہیں کرسکتی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ جمہوری نظام کے خاتمے سے ملک میں انتشاراوربدامنی پھیلے گی۔
انہوں نے عمران خان کے بیانات کو جمہوریت کیلئے نقصان دہ قراردیا۔