قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے 6منصوبوں کی منظوری دے دی
20 جولائی 2016 (22:18)
0

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے81ارب روپے سے زائد مالیت کے چھ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
کمیٹی کااجلاس بدھ کے ر وز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا جس میںسولہ ارب ترانوے کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے آئیسکو کے بلنگ کے نظام کو جدیدخطوط پراستوار کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں لیسکو کی پانچ ڈویژنز کیلئے بھی ایسے ہی منصوبے کی منظوری دی گئی جس پر تیس ارب ستائیس کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔
ایکنک نے حفاظتی پشتوں کو مضبوط بنانے اورچھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلئے سندھResilience پراجیکٹ کی منظوری دی جس پرنو ارب اٹھانوے کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔
اجلاس میں لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی جس پرپانچ ارب نوے کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔