کشمیریوں کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی:عرفان صدیقی
20 جولائی 2016 (21:03)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے یوم سیاہ منایاگیا ۔
انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے قراردادوں پرعمل درآمد کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے ۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی اور وہ اپنی حق خودارادیت کی منزل حاصل کرلیںگے۔