عالمی برادری کی توجہ سلگتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کیلئے پاکستان، آزادکشمیر ،مقبوضہ علاقے اورمختلف ممالک میں ریلیوں اورتقریبات کااہتمام کیا۔

سرحد کے آر پار کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا
20 جولائی 2016 (20:47)
0

بھارتی مظالم کاشکارکشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کیلئے پاکستان اوردنیابھرمیں بدھ کو یوم سیاہ منایاگیا ۔
عالمی برادری کی توجہ سلگتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کیلئے پاکستان، آزادکشمیر ،مقبوضہ علاقے اورمختلف ممالک میں ریلیوں اورتقریبات کااہتمام کیاگیا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی مظالم کے خلاف لاہور میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔
احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے مختلف تنظیموں نے سیمینار اور تقریبات کااہتمام کیا اور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف سندھ میں بھی یوم سیاہ منایاگیا ۔
شرکاء نے سیمیناروں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کے خلاف بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی۔
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔
سرکاری اورنجی شعبے کے تمام ملازمین نے کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے اظہار کے لئے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں صوبے میں کئی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منایاگیا ۔
گلگت میں ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے آج ایوان صدر اسلام آباد میں یوم سیاہ منایا گیا ۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے صدر اور ایوان صدر کے حکام نے اپنے بازوئوں پرکالی پٹیاں باندھیں ۔
اس موقع پر بھارتی تسلط سے کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے اوراقوام متحدہ پرزوردیاہے کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کرائے ۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی سیاسی بھارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔