جمہوریت کے تحفظ کیلئے ترکی کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے شاندار عزم کی تعریف۔

 سینیٹ کا ترک عوام کو فوجی بغاوت ناکام بنانے پر خراج تحسین
20 جولائی 2016 (20:26)
0

سینٹ نے بدھ کے روز ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس میں ترکی میں فوجی بغاوت ناکام بنانے پرترک عوام کوخراج تحسین پیش کیاگیا ۔
اعظم خان سواتی کی طرف سے پیش کی گئی قراردادوں میں کہاگیا ہے کہ ایوان ترکی کے بہادر عوام کوسراہتا ہے اور انھیں فوجی بغاوت ناکام بنانے پرمبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتا ہے جس کی وجہ سے انکا ملک بدامنی اور خانہ جنگی کاشکار ہونے سے محفوظ رہا ۔
قرارداد میں ترکی کی حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں کے جمہوریت کے تحفظ کے حوالے سے تاریخی اور شاندار عزم کی تعریف کی ۔