سرتاج عزیزنے کہاکہ کشمیری عوام کاحق خود ارادیت کامطالبہ جائز ہے۔

 تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی قرار دینے کی بھارتی کوشش مسترد
20 جولائی 2016 (20:24)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی قراردینے کی بھارتی کوشش کومسترد کردیاہے۔
یوم سیاہ کے سلسلے میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کاحق خود ارادیت کامطالبہ جائز ہے۔
مشیرخارجہ نے تشویش ظاہرکی کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کرنے سے راہ فراراختیارکررہاہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر تمام عالمی فورمز پراٹھاتارہے گا اوراس نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پرجاری بھارتی مظالم کے بارے میں دنیا کوآگاہ کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیزکردی ہیں۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کی کامیابی اورتنازع کے بامقصدحل کیلئے مذاکراتی عمل میں کشمیری قیادت کی شرکت ناگزیرہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔