احسن اقبال نے کہا کہ طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔

سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کا اجرا
20 جولائی 2016 (20:10)
0

حکومت نے سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم شرو ع کی ہے جس کیلئے ابتدائی طورپر ڈیڑھ ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے بدھ کے روز اسلام آباد میں سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ اس سے طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول کے اپنے خواب پورے کرنے میں مدد ملے گی ۔
اس سکیم کا خیال پاکستان سائنس فاونڈیشن نے پیش کیا ہے جس کا مقصد متوسط طبقے کے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انھیں مستقبل کے سائنس دان بنانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ قومی ترقی میں تسلسل کیلئے طویل مدتی پالیسیاں ناگزیر ہیں اور موجودہ حکومت کا وژن 2025 اس حقیقت کی تائید کرتا ہے ۔
سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے کو ترجیح دینے سے ملک میں مستقبل کے حوالے سے ترقی کے امکانات روشن ہوںگے۔
انہوں نے کہاکہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی اس سکیم پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنائے گی ۔