وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے عوام یوم سیاہ مناکر عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کشمیری اپنے بنیادی حق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں:پرویز رشید
20 جولائی 2016 (19:34)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ پاکستان عوام یوم سیاہ مناکر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑ نے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے ۔
انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے بنیادی حق کیلئے آواز بلند کررہے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے اس امر پر افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی قابض فوج محض حق خودارادیت کامطالبہ کرنے پر مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کو قتل کررہی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے کشمیری عوام سے یکجہتی کی اپیل پرجوش وخروش کامظاہرہ کیا ہے ۔