کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن کی خطے میں امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کے کردار کی تعریف ۔

file photo

جنرل راحیل،جان نکولسن کی افغانستان میں پائیدار قیام امن کے طریقوں پر بات چیت
20 جولائی 2016 (19:29)
0

افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے بدھ کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی انتظام سمیت علاقا ئی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
انہوں نے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
معززمہمان نے دہشت گردوں کاگٹھ جوڑ توڑنے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستانی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی ۔