آزادکشمیر اسمبلی کی 41 نشستوں کے بلاواسطہ انتخاب کیلئے427 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

file photo

کشمیری قانون ساز اسمبلی کیلئے آج و ووٹ ڈال رہے ہیں
21 جولائی 2016 (09:39)
0

آزادجموں وکشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیری قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کیلئے  آج و ووٹ ڈال رہے ہیں  ۔آزادجموں وکشمیر کے الیکشن کمیشن نے شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ انداز میں انتخابات کرانے کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے ۔آزادکشمیر اسمبلی کی اکتالیس نشستوں کے بلاواسطہ انتخابات کیلئے چارسوستائیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

آزادجموں وکشمیر نے انتیس اور پاکستان میں مقیم جموں وکشمیر کے پناہ گزینوں کی مختص بارہ نشستوں کیلئے چھبیس لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریںگے۔
انتخابی سازوسامان پاک فوج کے اہلکاروں کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنز میں پہنچا دیاگیا ہے۔امن وامان کی صورتحال قائم رکھے کیلئے فوج ، رینجرز ، فرنیٹئرکانسٹیبلری اور پولیس کے چھتیس ہزار اہلکار تعینات کرکے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی تاہم پولنگ سٹیشنوں میں موجود ووٹرز کو مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔