صدر نے صوبے میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر اظہار اطمینان۔

حکومت کا بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا عزم
20 جولائی 2016 (19:15)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی کام جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے ۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات میں کہی
صدر نے صوبے میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر اطمینان ظاہرکیا ۔
انہوں نے کہاکہ گوادر کی بندرگاہ کے فعال ہونے اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھیلیں گی ۔