File photo

یوم سیاہ مناکرپاکستانی عوام عالمی برادری کے ضمیر جھنجھوڑ نے کی کوشش کررہے ہیں:رشید
20 جولائی 2016 (17:39)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ یوم سیاہ مناکرپاکستانی عوام عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑ نے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ کشمیرعوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے بنیادی حق کیلئے اپنی آواز بلند کررہے ہیں ۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے کشمیری عوام سے یکجہتی کی کال پرجوش وخروش کامظاہرہ کیا ہے ۔