صوبے میں 95 فیصد دہشتگردی کا خاتمہ کردیاگیا ہے:زہری
20 جولائی 2016 (17:33)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں 95 فیصد دہشتگردی کا خاتمہ کردیاگیا ہے جبکہ باقی پانچ فیصد دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں پنجاب کی جامعات میں پوزیشنیں لینے والے طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن کے لوگ امن پسند ہیں اورتشدد اور بے چینی پیدا کرنے کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ درحقیقت بلوچستان میں غیرملکی طاقتوں کے معاونت سے سازشوں کے ذریعے امن وامان کامسئلہ پیدا کیاجارہا ہے مگر پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے ان کوششوں کو ناکام بنادیا ہے ۔