file photo

پاکستانی اور کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں:برجیس
20 جولائی 2016 (17:25)
0

امور کشمیر کے وزیرچوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجودپاکستانی اور کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے آج یوم سیاہ منارہے ہیں ۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے کردارپر سوال اٹھا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے سفیر اور سفارتی مشنز بھی مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آواز اٹھارہے ہیں ۔