سینیٹرز کا آزاد خارجہ پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور
20 جولائی 2016 (16:28)
0

سینٹ کے پورے ایوان کی کمیٹی کااجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اپنے اپنے خطاب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے امریکی کانگریس کے بعض اراکین کی جانب سے حالیہ بیانات کے تناظر میں علاقائی صورتحال کے بارے میں اپنے تجزیے پیش کئے۔
انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا جو ملک کے مفادات کا دفاع کرے۔