کجھوریں خشک کرنے کیلئے ڈیٹ ڈرائر تیار کرلیاگیا
20 جولائی 2016 (15:39)
0

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے کجھوریں خشک کرنے کے لئے شمسی توانائی اور گیس پر چلنے والے ڈیٹ ڈرائر تیار کیا ہے۔ اس نظام سے نہ صرف کجھوریں اتارنے کے بعد نقصانات کو کم کیا جاسکے گا بلکہ کجھوروں کا معیار بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔

پانچ سولر ڈرائنگ سسٹم سندھ کے علاقوں خیرپور اورسکھر میں پنوں عاقل، پریالو، پیر جوگوٹھ، تھڑی اورحیات سولنگی کے مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔ کاشتکار اس نظام کے ذریعے دوسرے پھل بھی خشک کرسکتے ہیں۔ یہ منصوبہ سارک کی مالی معاونت سے تنظیم کے رکن ملکوں میں شروع کئے گئے پروگرام پوسٹ ہاروسٹ مینجمنٹ اینڈ ویلیو ایڈ یشن آف فروٹس کا حصہ ہے۔