مشیر خارجہ نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت جموں و کشمیر کے سنجیدہ مسئلے کودہشتگردی سے جوڑ کر جامع مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے۔

file photo

پاکستان عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کا احساس دلا رہا ہے:سرتاج
20 جولائی 2016 (15:26)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت کا احساس دلا رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوروکا جاسکے۔

یوم سیاہ کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے لئے مختلف ملکوں میں رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش بھی کررہا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت نے مسئلہ کشمیراور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔
مشیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے سربراہوں اور اسلامی تعاون تنظیم کو مکتوب لکھے ہیں جس میں ان پر زور دیاگیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی بربریت انسانی حقوق کی تنظیموں کے نوٹس میں لائیں اور اس کے خلاف احتجاج کریں۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت جموں و کشمیر کے سنجیدہ مسئلے کودہشت گردی سے جوڑ کر جامع مذاکرات کے تحت پر بات چیت سے راہ فرار اختیار کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا سوال ہے۔
سرتاج عزیز نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے کشمیر کے بارے میں سنجیدہ مذاکرات کے مطالبے اور بھارت کی ہٹ دھرمی اور بامعنی بات چیت سے انکار میں ایک وسیع خلیج ہے۔