اس منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کے نتیجے میں سیلز ٹیکس کی صحیح کٹوتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

سیلز ٹیکس کی قابل عمل شرح کی کٹوتی کیلئے خودکار نظام تیار
20 جولائی 2016 (14:27)
0

اکائونٹس دفاتر کے پاس جمع کرائے گئے گواشوروں کے مطابق تاجروں سے سیلز ٹیکس کی قابل عمل شرح کی کٹوتی اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کی تصدیق کے لئے ایک خودکار نظام تیار کیاگیا ہے۔

یہ نظام کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مدد سے تیار کیا ہے۔
اس منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کے نتیجے میں سیلز ٹیکس کی صحیح کٹوتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
اس نظام کے تحت سیلز ٹیکس کی قابل عمل شرح دس فیصد ، بیس فیصد اور سو فیصد کٹوتی خودکار طریقے سے کی جائے گی۔