file photo

علم پر مبنی معیشت وقت کی ضرورت:احسن اقبال
20 جولائی 2016 (14:22)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علم پر مبنی معیشت وقت کی ضرورت ہے اور صرف وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو وقت کے بدلتے رجحانات سے ہم آہنگ ہوں۔

وہ متوسط طبقے کے طلباء کی صلاحیتوں کواجاگر کرکے مستقبل کے سائنسدان بنانے کے حوالے سے پاکستان سائنس فائونڈیشن کی طرف سے شروع کردہ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم سے طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول کے حوالے سے اپنے خواب پورے کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ قومی ترقی میں تسلسل کے لئے طویل مدتی پالیسیاں بنیادی شرط ہیں اور موجودہ حکومت کا2025 نصب العین اس حقیقت پر مبنی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس تقلید کے لئے عظیم مسلمان سائنسدانوں کی مثالیں موجود ہیں جنہوںنے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کارنامے انجام دئیے۔