مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینار اور تقریبات کا انعقاد، احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

لاہور :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ
20 جولائی 2016 (12:45)
0

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح لاہور میں بھی یوم سیاہ منایا جارہاہے۔بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، تعلیمی اورغیر سرکاری تنظیمیں یہ دن مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی حالت زار اجاگر کرنے کے لئے منارہی ہیں۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔