انسداد دہشت گردی پولیس کے ایس ایس پی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور دوسرے ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

کراچی : پولیس مقابلے میں دو مطلوب دہشت گرد ہلاک
20 جولائی 2016 (11:43)
0

کراچی شہر کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں ایک پولیس مقابلے میں دو مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔انسداد دہشت گردی پولیس کے ایس ایس پی جنید شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیاگیا۔
انہوںنے کہا کہ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور دوسرے ہتھیار برآمد کئے گئے۔