وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بندوق کی نوک پر دبایا نہیں جاسکتا: شہباز شریف
20 جولائی 2016 (12:42)
0

    پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے لئے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بندوق کی نوک پر دبایا نہیں جاسکتا۔آج ایک بیان میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں مسلح بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کے واقعات کی شدید مذمت کی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔