کشمیریوں کی جاری جدوجہد کا مقصد حق خودارادیت کا حصول ہے:نعیم احمد خان
20 جولائی 2016 (11:29)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جاری جدوجہد کا مقصد حق خودارادیت کا حصول ہے۔سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کو جان لینا چاہیے کہ کشمیر میں جاری جدوجہد کسی بھی طرح دہشت گردی نہیں ہے۔
انہوںنے کہا بھارتی سیاسی قیادت طاقت کی زبان بول رہی ہے جو کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو بد نام کرنے کی کوشش ہے۔