بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ سازشوں کے ذریعے صوبے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا جارہاہے۔

بلوچستان میں 95 فیصد دہشتگردوں کا خاتمہ کردیاگیا ہے: ثناء اللہ زہری
20 جولائی 2016 (12:24)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں 95 فیصد دہشتگردوں کا خاتمہ کردیاگیا ہے جبکہ باقی پانچ فیصد دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں پنجاب یونیورسٹی میں پوزیشنیں لینے والے طلبہ کے درمیان لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن کے لوگ امن پسند ہیں جبکہ سازشوں کے ذریعے صوبے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گرد طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈہ مسلط نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت طلباء کی فلاح کے لئے اقدامات کررہی ہے اورمیرٹ کی بنیاد پر بلوچستان کے طالب علموں کے درمیان لیپ ٹاپس تقسیم کئے جارہے ہیں۔