فرانس کے وزیراعظم مینول والز نے کہاکہ حکومت کی طرف سے احتیاطی اقدامات کے باوجود مزید ہولناک حملوں کا خدشہ ہے۔

فرانس کی قومی اسمبلی نے ہنگامی حالت کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی
20 جولائی 2016 (11:17)
0

فرانس کی قومی اسمبلی نے ملک میں ہنگامی حالت کی مدت میںمزید چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے نیس میں کئے گئے حملے کے بعد کیاگیا ہے جس میں ایک ٹرک کے ہجوم پر چڑھانے کے نتیجے میں کم سے کم 84 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔
فرانس کے وزیراعظم مینول والز نے کہاکہ حکومت کی طرف سے احتیاطی اقدامات کے باوجود مزید ہولناک حملوں کا خدشہ ہے۔ قومی اسمبلی میں بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فرانس کو خطروں کے ساتھ جینے کا فن سیکھنا ہوگا۔