قانون ساز اسمبلی کی41 نشستوں کیلئے 26 لاکھ 74 ہزار ووٹرز  اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات جمعرات کو ہونگے ، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
20 جولائی 2016 (11:14)
0

آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کل ہونے والے شفاف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے انتیس حلقوں اور پاکستان میں مقیم جموں و کشمیر کے پناہ گزین کے لئے مختص 12 نشستوں سمیت قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس نشستوں کے لئے 26 لاکھ 74 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے مظفر آباد کے نمائندے کو بتایا کہ 204 آزاد امیدواروں سمیت مختلف جماعتوں کے چار سو تیئس امیدوار میدان میں ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کے ذریعوں نے بتایا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کے لئے انتخابی مواد متعلقہ حکام کو بھیجوا دیا گیا ہے۔ انتخابات کے لئے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ تاہم پولنگ اسٹیشنوں میں موجود ووٹر کو پولنگ کے عمل کی تکمیل تک ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔
دریںاثناء امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے اور پولنگ کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔