مسلم لیگ نون کی رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم جلد لاہور سے اسلام آباد آئیں گے۔

وزیراعظم کی صحت ٹانگ میں انفیکشن کے علاج کے بعد بہتر ہورہی ہے:مریم نواز
20 جولائی 2016 (10:34)
0

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت ٹانگ میں انفیکشن کے علاج کے بعد اب بہتر ہورہی ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد لاہور سے اسلام آباد آئیں گے۔
وزیراعظم کا مئی میں لندن میں دل کا آپریشن ہوا تھا اور وہ صحت یابی کے بعد اپنے ڈاکٹروں کے مشورے سے اس مہینے لاہور واپس آئے تھے۔