آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہرپولنگ سٹیشن پر 4سے 5 فوجی جوان تعینات کئے جائینگے: سکندر سلطان
20 جولائی 2016 (10:31)
0

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں ہرپولنگ سٹیشن پر چار سے پانچ فوجی جوان تعینات کئے جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر چار پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے دفتر ، چیف الیکشن کمیشن کے دفتر اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جو فوری کارروائی کی فورس سے منسلک ہوں گے۔