رواں ماہ کے شروع میں مسلسل کئی بم دھماکوں کے بعد وزیر داخلہ کو پہلے ہی برطرف کیا جاچکا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے موجودہ کابینہ کے6 وزرا کے استعفے منظور کرلئے
20 جولائی 2016 (10:22)
0

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنی موجودہ کابینہ کے چھ وزراء کےاستعفے منظور کرلئے ۔تیل، ٹرانسپورٹ ، ہائوسنگ وتعمیرات ، آبی وسائل، صنعت اور داخلہ کے وزراء کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کئے گئے ہیں ۔ اس ماہ کے شروع میں مسلسل کئی بم دھماکوں کے بعد وزیر داخلہ کو پہلے ہی برطرف کیا جاچکا ہے۔