ہائی کمشنر زید رعد الحسن نے کہاہے کہ تشدد کے ذمہ دار عناصر کو عزت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے تاکہ شفاف مقدمے کے معیار پر مکمل عمل کیا جاسکے۔

ناکام فوجی بغاوت میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے :عالمی ادارہ انسانی حقوق
20 جولائی 2016 (10:19)
0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ ناکام فوجی بغاوت میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر زید رعد الحسن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے ذمہ دار عناصر کو عزت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے تاکہ شفاف مقدمے کے معیار پر مکمل عمل کیا جاسکے۔