وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان اگر ترکی جیسے ملک میں ہوتے تو عوام ان کا احتساب کرتے۔

عمران خان غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں: پرویز رشید
20 جولائی 2016 (10:43)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر ترکی جیسے ملک میں ہوتے تو عوام ان کا احتساب کرتے۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ عمران خان نیب اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بیٹے نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے تاہم انہوں نے عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے تین نوٹسز کا جواب نہیں دیا۔