چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی حالیہ لہر پر بحث کیلئے تحریک التواء منظور کرلی ہے ۔

سینیٹ :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حالیہ مظالم پر کل دوبارہ بحث کی جائے گی
20 جولائی 2016 (10:35)
0

سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حالیہ مظالم پر کل دوبارہ بحث کی جائے گی۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی حالیہ لہر پر بحث کیلئے تحریک التواء منظور کرلی اور اس پر کل بحث ہوگی۔
یہ تحریک التواء سینیٹرز سسی پلیجو ،کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی، سراج الحق ،محمد اعظم خان سواتی مشاہد حسین سید، چوہدری تنویر خان اور شیری رحمن نے پیش کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹرز نے کہا کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور بھارتی فوج بے گناہ کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔