وفاقی وزیر نے ای کامرس پر گول میز مباحثہ میں مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی ، پابندیوں، خوراک کی کمی، ایمبولینس اور ہسپتالوں پر حملوں سمیت لوگوں کو درپیش بدترین صورتحال کو اجاگر کیا۔

ای کامرس سے حقیقی فوائد حاصل کرنے کیلئے صارف کا تحفظ ناگزیر ہے : خرم دستگیر
20 جولائی 2016 (09:58)
0

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ای کامرس سے حقیقی فوائد حاصل کرنے کیلئے صارف کا تحفظ ناگزیر ہے کیونکہ عالمی تجارت میں آئندہ یہ سب سے اہم بات ہوگی۔
وہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کانفرنس کے اجلاس میں ترقی کیلئے ای کامرس پر گول میز مباحثہ میں اظہار خیال کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ترقی پذیر ملکوں کو دوسرے ملکوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا جو ای کامرس کے وسیع استعمال سے ترقی کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی ، پابندیوں، خوراک کی کمی، ایمبولینس اور ہسپتالوں پر حملوں سمیت لوگوں کو درپیش بدترین صورتحال کو اجاگر کیااور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنا کردارادا کرے۔