اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھی آج اجلاس ہورہا ہے جس میں شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے پر غور کیا جائے گا۔

شمالی کوریا کا3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ انتہائی پریشان کن ہے: بان کی مون
20 جولائی 2016 (09:54)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ انتہائی پریشان کن ہے اور اس سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھی آج اجلاس ہورہا ہے جس میں شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے پر غور کیا جائے گا۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روز دو سکڈ اور ایک درمیانے درجے تک مار کرنے والے روڈانگ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔