امریکی صدرنے واضح کیا ہے کہ امریکہ ایک منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے سازش کرنے والے دہشتگردوں اور انفرادی گروہوں کی حمایت نہیں کرتا۔

طیب اردوان کاصدر اوباما سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مسئلے پر تبادلہ خیال
20 جولائی 2016 (09:49)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد صدر اوباما سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
گفتگو کے دوران صدر اردوان نے صدر اوباما کو بتایا کہ ذمہ دار عناصر کو انصاف اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
صدر اوباما نے صدر اردوان پر واضح کیا کہ امریکہ ایک منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے سازش کرنے والے دہشتگردوں اور انفرادی گروہوں کی حمایت نہیں کرتا۔
ترکی کے صدارتی پریس مرکزنے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ترکی کے صدر کو بتایا کہ امریکہ بغاوت کی کوشش کی تحقیقات کیلئے ترکی کے اداروں سے تعاون کیلئے تیار ہے۔