وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور یہ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

کراچی آپریشن کا مقصدمیں امن وامان قائم کرنا ہے: مصدق ملک
20 جولائی 2016 (09:38)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ رینجرز کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں اور ان کے بلا امتیاز آپریشن کا مقصد کراچی میں امن وامان قائم کرنا ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور یہ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔
سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے نوٹیفکیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ مسئلہ تمام فریقوں کے درمیان باہمی مشاورت سے حل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے وہاں رینجرز کی مزید تعیناتی ضروری ہے۔