اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے باوجود قابض حکام کے خلاف آزادی کی تحریک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھنے کیلئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے : ملیحہ
20 جولائی 2016 (09:35)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو خارجہ پالیسی کے بارے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط دیا ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھنے کیلئے وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا ہے جبکہ قابض حکام انہیں اس حق سے محروم رکھنے کیلئے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے باوجود قابض حکام کے خلاف آزادی کی تحریک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔