خیبرپختونخوا اور فاٹا میں اسی ہزار کے قریب بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہیں ۔

قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو کی جامع مہم شروع کرنے پرزور
20 جولائی 2014 (20:15)
0

بیماریوں سے بچائو کے قطرے پلانے کے توسیعی پروگرام کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نذیر حسین نے وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو کی جامع مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔
ایک انٹرویو میں اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں اسی ہزار کے قریب بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران فاٹا اور خیبر پختونخوا سے پولیو کے ساٹھ اور سندھ سے سات کیسز سامنے آئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان ابھی تک پولیو سے پاک ہیں ۔
تاہم راولپنڈی حساس علاقوںکی فہرست میں شامل ہے ۔
ایک سوال پر اُنہوں نے کہا کہ پولیو کیسز کے سامنے آنے کے پس پردہ سیکیورٹی وجوہات ہیں ۔