کمیٹی اس مقصد کیلئے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطے کا کام بھی کرے گی۔

وزیراعظم نے یوم آزادی کی تقریبات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
20 جولائی 2014 (12:46)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک پانچ رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو یوم آزادی کی تقریبات کا جائزہ لے گی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید، بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر مملکت جام کمال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔


ملک بھر میں تحریک پاکستان کے شہداء اور دہشتگردی کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکم اگست سے 30 اگست تک تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی یوم آزادی کے حوالے سے پروگراموں کو حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی اس مقصد کیلئے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطے کا کام بھی کرے گی۔