8 شفا خانے بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو، دو اورٹانک میں ایک شفا خانہ قائم کیا گیا ہے۔

آئی ڈی پیز کے مویشیوں کے علاج کیلئے 15 موبائل شفا خانے قائم
20 جولائی 2014 (11:22)
0

خیبر پختون خوا حکومت نے آئی ڈی پیز کے مویشیوں کے علاج معالجے کیلئے جانوروں کے علاج کے 15 موبائل شفا خانے قائم کیے ہیں۔ 8 شفا خانے بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو، دو اورٹانک میں ایک شفا خانہ قائم کیا گیا ہے۔ افزائش حیوانات کے محکمے نے اب تک آئی ڈی پیز کے 76 ہزار8 سو سے زائد مویشیوں کو ویکسین دی ہے جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد جانوروں کو سپرے بھی کیا گیا ہے۔