قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عابد مجید نے کہا ہےکہ نادرا نے نقل مکانی کرنےوالے 49875درج خاندانوں کے545066 افراد کی پہلے ہی تصدیق کردی ہے ۔

ایف ڈی ایم اے کے تحت بے گھر افراد کی نادرا سے تصدیق کا عمل جاری
20 جولائی 2014 (20:18)
0

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے تحت بے گھر افراد کی نادرا کے ذریعے تصدیق کا عمل جاری ہے ۔اتوار کے روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عابد مجید نے کہا کہ نادرا نے نقل مکانی کرنے والے انچاس ہزار آٹھ سو پچھہتر درج خاندانوں کے پانچ لاکھ پینتالیس ہزار چھیاسٹھ افراد کی پہلے ہی تصدیق کردی ہے ۔


اُنہوں نے کہا کہ نادرا سےتصدیق شدہ خاندانوں کومالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔عابد مجید نےکہا کہ رجسٹرڈ بے گھر خاندانوں میں ایک سو چوالیس اقلیتی خاندان بھی شامل ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے تاہم افغانستان سے واپس آنے والے بے گھر افراد کا اندراج کیاجارہاہے ۔


اُنہوں نے کہا کہ بنکوں نے نقل مکانی کرنے والے افرد میں تقسیم کرنے کیلئے ایک ارب بائیس کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں ۔اگلے چار سے پانچ روز میں ہر خاندان کو سینتیس ہزار روپے ادا کردیئے جائیں گے ۔