20 جولائی 2014 (21:02)
0

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے غیر ذمہ د اری کا مظاہرہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کے اُنیس ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے ۔
کراچی میں رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق معطل ارکان اتوا ر کی صبح پارٹی کے سربراہ الطاف حسین کے لندن سے ٹیلفونک خطاب کے دوران نائن زیرو پر حاضر نہیں تھے ۔
جن ارکان کو معطل کیاگیا اُن میں کنور نوید ، نسرین جلیل ، حیدر عباس رضوی ، ڈاکٹر صغیر احمد ، عادل خان ، خالد سلطان ، نثار PANHWAR ، عبدالرشید گویڈل ، اشفاق منگی اور عادل صدیقی شامل ہیں ۔