گورنر نے موبائل فون کے ذریعے رقوم کی تقسیم کے کام میں سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

پانچ روز میں آئی ڈی پیز کو نقد امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے:مہتاب
20 جولائی 2014 (20:40)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب خان نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی امداد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے گئے ہیں َ
اتوار کو پشاور میں ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز میں نقد امداد کی تقسیم کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
گورنر نے موبائل فون کے ذریعے رقوم کی تقسیم کے کام میں سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگلے پانچ روز کے دوران آئی ڈی پیز کو نقد امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔