عسکری ذرائع کے مطابق فائرنگ سے تھاٹی گائوں کا رہائشی اقبال شہید ہوگیا۔

سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید،رینجرز کی موثر جوابی کارروائی
20 جولائی 2014 (20:36)
0

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے کل رات اور آج ورکنگ بائونڈری پر چاروا اور ہرپال سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔
عسکری ذرائع کے مطابق فائرنگ سے تھاٹی گائوں کا رہائشی اقبال شہید ہوگیا۔
ہرپال گائوں میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیاگیاہے ۔
پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔

اُمور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے ورکنگ بانڈوری پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔
اسلام آباد میں ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ بلااشتعال بھارتی فائرنگ ناقابل قبول ہے جو علاقے کے امن کے مفاد میں نہیں ہے ۔
وفاقی وزیر نے بھارتی حکام سے حالیہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرانے اور آئندہ ایسے واقعات سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔