20 جولائی 2014 (20:10)
0

حکومت نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی تین نشستیں چھوڑ دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کو یقینی بنایاجاسکے ۔
کمیٹی میں تین سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو شامل کیاگیاہے جن میں اعجاز الحق، شیخ رشید احمد اور آفتاب احمد خان شیر پائو شامل ہیں ۔
نئے اراکین کی شمولیت کے بعد کمیٹی میں حکومت اور اس کے اتحادیوں کی نمائندگی اُنیس رہ گئی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی تعداد چودہ ہے ۔
قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے سات سات اراکین کا انتخاب کیاگیاہے ۔