20 جولائی 2014 (20:08)
0

اتوار کے روزمقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوان کو شہید کرنے کے خلاف اسلام آباد اننت ناگ اور کلگام اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔
ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے دی تھی ۔
انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ کر کے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں ۔
لوگ پابندیوں کے باوجود اپنے گھروں سے نکل آئے اور کلگام کے علاقے QAIMOHمیں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بھارتی فوج نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا اور تین نوجوانوں کو زخمی کردیا۔
سید علی گیلانی نے نوجوان کے سفاکانہ قتل کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ہندوتوا ایجنڈے آگے بڑھانے کیلئے کشمیری جوانوں کو قتل کرنے میں مصروف ہے ۔
ادھر کشمیر کونسل 'یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز سے اپنے بیان میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کئی عشروں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود حل نہیں ہوسکے ۔